Monday, August 5, 2013

رنبیر کیساتھ چھٹیوں کی تصاویر منظر عام پر آنے پر کترینہ میڈیا سے ناراض

رنبیر کیساتھ چھٹیوں کی تصاویر منظر عام پر آنے پر کترینہ میڈیا سے ناراض



ممبئی…این جی ٹی…بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اورنبیر کپور کی پروان چڑھتی دوستی کا خوب چرچا ہے جو آج کل اسپین میں ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں منظرِعام پر آنے والی تصاویر میڈیا میں زیرِ بحث ہے جن میں دونوں اداکار اسپین کے ساحل پر ایک ساتھ پکنک مناتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف اپنی اور رنبیر کی ساحل پر بنی ان فوٹو گرافس کے منظرِ عام پر آنے سے ناصرف کافی پریشان ہو گئی ہیں بلکہ ذاتی زندگی میں مداخلت پر میڈیا سے ناراض بھی ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کو کئی جگہ ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور دو بالی ووڈ اسٹارز کے درمیان بڑھتی ہوئی یہ دوستی میڈیا کے ساتھ ساتھ فلمی حلقوں میں بھی ایک ہاٹ ایشو بنی ہوئی ہے۔

No comments:

Post a Comment